بھنووں کے بال بنانے کاحکم
سوال
مرد عورت دونوں کے لئے بھنووں کے بال بنانے کا کیا حکم ہے؟
جواب
بھنووں کے بال اگر بڑھے اور پھیلے ہوئے ہوں اور بدنما لگتے ہوں تو ان کو درست کرکے عام حالت کے مطابق کردینا جائز ہے، البتہ تزئین کے لئےاکھاڑ کر باریک دھار بنانا جائز نہیں، مرد وعورت دونوں کا یہی حکم ہے.
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143701200024
تاریخ24-10-2015

