نوے لاکھ روپے کی وراثت کے دو بھائی اور دو بہنوں میں تقسیم کی صورت
سوال
ہمیں اپنے والدین سے وراثت میں نوے لاکھ روپے ملے ہیں۔ ہم دو بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ شرع شریف کے مطابق کس کا کس قدر حصہ ہے؟
جواب
اگر کل وراثت کی مالیت نوے لاکھ روپے ہے، تو تیس تیس لاکھ روپے دونوں بیٹوں کو اور پندرہ پندرہ لاکھ روپے دونوں بیٹیوں کو ملیں گے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143612200026
تاریخ02-10-2015

