عالم اور قاری میں افضل کون ہے؟
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص علم حاصل نہ کرنا چاہے اور قرآن پاک پڑھانے کے لیے اپنے آپ کو قرآن پاک کا ماہر بنائے تو وہ کیسا ہےَ؟ اور عالم اور قاری میں کس کی زیادہ فضیلت ہے؟
جواب
کوئی شک نہیں کہ قرآن کریم کا پڑھنا اور پڑھانا بہت بڑی فضیلت کا باعث ہے، اور قرآن کریم کے الفاظ سیکھنے ، سکھانے کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کے معانی ومفہوم کا علم حاصل کرنے اور دوسروں کو پڑھانے کی فضیلت بہرحال زیادہ ہے۔ البتہ کس شخص کو اس کے عمل پر کس قدر ثواب ملے گا اس کا تعلق عمل کرنے والے شخص کی نیت اور اخلاص پر مبنی ہے۔اسی طرح جس شعبہ کی ضرورت زیادہ ہوگی اس کی فضیلت بھی زیادہ ہوگی۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

