بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میوزک سننے اور گانے کا حکم

سوال

میوزک سننا کیسا ہے؟ حلال ہے یا حرام؟ میوزک کے بغیر گانا گانے اور سننے کا کیا حکم ہے؟

جواب

میوزک سننا صاف وصریح آیات واحادیث کی بنا پر ناجائز وحرام ہے، رہی بات میوزک کے بغیر گانے کے اشعار گانے یا سننے کی تو اس کا مدار ان اشعار کی معنویت پر ہے، اگر اشعار بیہودہ گوئی اور کسی قسم کی ناجائز بات پر مشتمل نہ ہوں  تو محض ان کا پڑہنا وسننا جائز ہے، ورنہ ناجائز ہوگا،  تفصیل کے لئے مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کی کتاب " اسلام اور موسیقی " کا مطالعہ فرمائیں، واللہ اعلم!

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143612200020
تاریخ28-09-2015

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں