بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جانور کی کتنی رگیں کٹناضروری ہیں؟

سوال

جانور کے گلے میں کتنی رگیں ہوتی ہیں؟ جانور کے حلال ہونے کیلئے کم از کم کتنی کٹ جائیں تو جانور حلال ہوگا؟

جواب

کل چاررگیں ہوتی ہیں ،ذبح کرتے وقت جانورکے گلے کویہاں تک کاٹاجائے کہ نرخرے کے دائیں بائیں چاروں رگیں کٹ جائیں ،لیکن اگر ان میں  سے تین بھی کٹ جائیں تب بھی ذبح درست اورجانورحلال ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143612200018
تاریخ27-09-2015

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں