قربانی کے جانورسے نفع اٹھانا
سوال
قربانی کی نیت سے بکری خرید کر اس کو گھر میں رکھا ہے، اس کیلئے گھاس وغیرہ پیسوں پر لاتے ہیں۔ کیا ایسی صورت میں اس بکری سے دودھ نکال کر اپنے استعمال میں لانا جائز ہے؟
جواب
قربانی کے جانورکوکچھ دن پہلے سے پالنا،مانوس کرنااورپھرقربان کرنازیادہ افضل ہے،اورزیادہ ثواب کابھی باعث ہے،تاہم اس کے باوجودقربانی کی نیت سے جانورخریدنے کے بعداس سے کسی بھی طرح کانفع اٹھانادرست نہیں،یعنی نہ اس پرسواری کی جاسکتی ہے نہ اس کے بال کاٹے جاسکتے ہیں اورنہ ہی اس کادودھ دھویاجاسکتاہے،اگرکسی نے ایساکیاتواسے صدقہ کردے ،اوراگردودھ نکال کراستعمال کرلیاتواب اس کی قیمت کاصدقہ کرناواجب ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

