صاحب نصاب نے اگرقربانی نہ کی توایک حصہ کے بقدرقیمت صدقہ کرنالازم ہے۔
سوال
اگر قربانی کے دن گذر گئے اور مالدار صاحب نصاب آدمی نے قربانی نہ کی تو اب وہ گائے کے ساتویں حصہ کی قیمت بھی صدقہ کر سکتا ہے یا ایک بکرا کی ہی قیمت صدقہ کرنا ضروری ہے۔
جواب
اگرقربانی کے ایام گزرجائیں اورصاحب نصاب شخص نے قربانی ہی نہ کی تواس صورت میں ایک متوسط بکرا یا بکری یا اس کی قیمت صدقہ کرنا ضروری ہے،بعض کے نزدیک قربانی کے ایک حصے کے برابررقم صدقہ کرنا کافی ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143611200030
تاریخ11-09-2015

