قضا نماوں کی اںدائیگی میں کتنی تخفیف ہے؟
سوال
قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟ میں نے ایک جگہ پڑھاہے کہ قضا نمازوں کی ادائیگی میں تخفیف ہے، سورہ فاتحہ کے پڑھنے میں اور رکوع وسجدوں کی تسبیحات میں، راہنمائی فرمائیں!
جواب
اصولا تو قضا نمازوں کی ادائیگی کا مسنون طریقہ وہی ہے جو وقت پر پڑھی جانے والی نمازوں کا ہے، اگر کوئی تسبیحات کم پڑھتا ہے یا قراءت کم کرتا ہے تو نماز ہوجائے گی لیکن اس کے اس کے ثواب میں کمی ہوگی۔ واللہ اعلم!
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143611200021
تاریخ04-09-2015

