حق کی وصولی کے لئے رشوت دینے کا حکم
سوال
آج کل پبلک ڈیلنگ کے ہر ادارے میں پیسہ مانگا جاتا ہے،،پیسہ دئیے بغیر ایمبولینس تک نہیں ملتی، دیا جائے تو کام ہوتا ہے ورنہ اٹک جاتا ہے، ایسی صورت حال میں کیا پیسے دے کر کام کروانا جائز ہوگا؟
جواب
صریح حدیث کی رو سے رشوت کا لینا دینا ناجائز وحرام ہے، اس لئے حتی الامکان رشوت سے بچنا واجب ہے، البتہ اگر باوجود حقدار ہونے کے رشوت دئیے بغیر کام نہ ہوتا ہو تو ایسی صورت میں اپنے حق کی وصولی کے لیے رشوت دینے کی گنجائش ہے، رشوت لینے والے کے لئے وہ مال حرام ہی ہوگا، واللہ اعلم!
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

