MM ملک چاکلیٹ کا حکم
سوال
M&Ms چاکلیٹ میں مندرجہ ذیل اجزائے ترکیبی شامل ہیں:
(sugar, cocoa mass, cocoa butter, skim milk, lactose, milk fat, peanuts, emulsifier (soy lecithin), salt, flavourings (artificial vanillin), sugar, peanuts, corn starch, less than 1%-corn syrup, stabilizing agent (gum acacia), colours (E102, E110, E129, E133, E171), dextrin.may contain tree nuts.
کیا یہ حلال اجزائے ترکیبی ہیں۔
جواب
جو اجزائے ترکیبی اپنے اصلی ناموں کے ساتھ آپ نے ذکر کیے ہیں وہ سب اجزاء حلال ہیں، جب کہ جن اجزاء کے نام آپ نے ای نمبرز کے ساتھ دیے ہیں ، حلال اتھارٹی ادارہ "SANHA Pakistan" کی تحقیق کے مطابق وہ بھی حلال اجزاء کے فارمولے ہیں۔اس لیے یہ پراڈکٹ حلال ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

