مسجد کا سامان ذاتی استعمال میں لانا
سوال
مسجد کا سامان ذاتی استعمال میں لانے کا شرعی حکم کیا ہے؟ مثلا: مسجد کا پانی یا بجلی کو ذاتی منفعت کے لیے استعمال کرنا۔
جواب
مسجد کا سامان مسجد کے مصالح کے لیے وقف ہوتا ہے، اس لیے مسجد کے سامان کوذاتی منفعت کے لیے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143610200023
تاریخ28-07-2015

