کیا آدم علیہ السلام کی داڑھی تھی؟
سوال
کیا سب سے پہلے نبی حضرت آدم کی داڑھی تھی ؟ قرآن و حدیث میں اس حوالے سے کیا دلائل موجود ہیں ؟
جواب
حدیث نبوی میں داڑھی کو فطری سنتوں میں شمار کیا گیا ہے، یعنی داڑھی رکھنا آدمی کے سلیم الفطرت ہونے کی علامت ہے۔ چونکہ انبیا تمام کے تمام سلیم الفطرت تھے، اس لیے داڑھی سیدنا آدم علیہ السلام سمیت تمام انبیا کرام کی سنت ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143610200016
تاریخ26-07-2015

