بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 جُمادى الأولى 1448ھ 06 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عبد المناف نام رکھنا

سوال

عبد المناف نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

لفظ عبد  کے معنی بندے/غلام کے ہوتے ہیں، جب کہ مناف عربی زبان میں باب افعال سے اسم مفعول کا صیغہ ہے۔ انافۃ کے معنی بلند ہونے، صاحب شرافت ہونے کے ہیں، اس کے مطابق مناف کے معنی ایسے شخص کے ہوں گے جو بلند کیا گیا ہو، اور شرف بخشا گیا ہو۔ لفظ عبد عام طور پر بطور اضافت ان ناموں کی ابتدا میں آتا ہے جو اللہ تعالی کے اسماء وصفات ہوں، جیسے عبد الرحمن(رحمن کا بندہ)، عبد الجبار (جبار کا بندہ)۔ چونکہ لفظ مناف اللہ تعالی کے اسماء و صفات میں سے نہیں ہے، اس لیے اس سے پہلے عبد نہ لگایا جائے، صرف مناف نام رکھنا کافی ہے۔ورنہ معنی ٹھیک نہیں رہیں گے۔ ایک کمزور رائے کے مطابق لفظ مناف جاہلیت کے کسی بت کا نام ہے، لیکن اس رائے کو درست تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 143610200008
تاریخ20-07-2015

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں