بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

local Dairy Milk لوکل ڈیری ملک حلال ہے ؟

سوال

کیا پاکستان میں بننے والی (local Dairy Milk ) لوکل ڈیری ملک حلال ہے ؟

جواب

کسی چیزکے بارے میں حلت یا حرمت کاحکم اندازے یاتخمینہ پرنہیں لگایاجاسکتا،بلکہ اس چیزسے متعلق مکمل تحقیق اورتصدیق ضروری ہے۔اشیائے خوردونوش سے متعلق جتنی بھی پروڈکٹس ہیں ان کے بارے میں حلال یاحرام کاہوناان کے اجزائے ترکیبی پرمحمول ہے۔اگران کے اجزائے ترکیبی میں حرام اجزاء کاشامل ہوناثابت ہوجائے تووہ حرام کہلائیں گی۔ڈیری ملک Dairy Milk))کے بارے میں بھی جب تک یہ تحقیق نہ ہوجائے کہ اس میں حرام اجزاء شامل کیے جاتے ہیں اس وقت تک اسے حرام نہیں کہاجاسکتا۔اس طرح کی مختلف مصنوعات کے بارے میں ایک چیزمدنظررکھنی چاہئے کہ اگران مصنوعات پرکسی مستندحلال سرٹیفیکیشن کالوگوموجود ہوتوانہیں استعمال کرسکتے ہیں یا جب تک ان میں حرام عنصر کی آمیزش کی تحقیق نہ ہوجائے انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143609200042
تاریخ17-07-2015

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں