زمین پر بیٹھ کر قرآن پڑھنا جبکہ قریب کرسی پر کوئی بیٹھاہو۔
سوال
کیا زمین پر بیٹھ کر قرآن پاک پڑھا جاسکتاہے؟جب کہ صوفے یا بیڈ پر کوئی بیٹھا ہوا ہو؟میں جوائینٹ فیملی میں رہتی ہوں اورمیرے پاس ایک ہی کمرا ہے جہاں میں قرآن پاک پڑھ سکتی ہوں۔
جواب
یہ طریقہ ادب کے خلاف ہے،البتہ اگرمجبوری کی صورت ہو اوردوسری کوئی جگہ نہ ہوتو بہتر یہ ہے کہ کرسی یاصوفہ سے دور بیٹھ کر پڑھا جائے۔[حیاۃ المسلمین از حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ،عنوان:قرآن کریم کا پڑھنا،پڑھانا،صفحہ:25،مطبوعہ :مکتبہ بشری کراچی]فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

