سفر کے ارادہ والے دن روزہ چھوڑنا
سوال
ایک شخص کا ظہر کے بعد سفر کرنا یقینی تھا۔ مگر اس شخص نے صبح سے ہی رمضان کا روزہ نہیں رکھا۔ اس شخص کا روزہ چھوڑنا جائز تھا کہ نہیں؟ اگر جائز نہیں تھا تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
جو شخص صبح صادق کے وقت سفر میں نہ ہو اس کے لیئے روزہ چھوڑنا جائز نہیں اگرچہ دن میں سفر کا پختہ ارادہ ہو۔ اگر چھوڑدیا تو گناہگار بھی ہوگا اوراس روزے کی قضاء بھی لازم ہوگی ۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143609200030
تاریخ08-07-2015

