روزہ کی حالت میں ویڈیو دیکھنے سے انزال ہونا
سوال
جو شخص روزہ کی حالت میں اس نے غلط ویڈیو دیکھ لی..جس کی وجہ س اس شخص کو انزال ہو گیا.کیا اس آدمی کا روزہ ٹوٹ گیا.اور اس پر کفارہ ہے یا نہیں ؟ ؟ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا جواب دیجئے شکریہ .
جواب
صورت مسولہ میں روزہ تو فاسد نہیں ہوگا البتہ بہت سخت گناہ کا ارتکاب ہے ، جس سے توبہ لاز م ہے ۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143609200028
تاریخ07-07-2015

