داماد کا ساس کو یا سسر کا بہو کو شہوت سے چھونے کا حکم
سوال
اگر داماد ساس کو یا سسر بہو کو غلط نیت سے چھولیں تو کیا حکم ہے ؟
جواب
ساس کو شہوت سے ہاتھ لگانے سے بیوی حرام ہوجائیگی اور ، اسی طرح بہو کو شہوت سے چھولینے سے بہو بیٹے پر حرام ہوجائیگی، البتہ الفاظ طلاق کہہ کر یا زبانی متارکت لازم ہوگی، واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143609200022
تاریخ05-07-2015

