بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گرمی کی شدت کے باعث روزہ توڑنا

سوال

رمضان میں اگر گرمی کی وجہ سے روزہ توڑنا پڑے تو بعد میں اس روزے کی صرف قضا لازم ہو گی یا کفارہ بھی ادا کرنا پڑے گا؟

جواب

اگر گرمی کی ایسی شدت کی وجہ سے روزہ توڑدیا ہو کہ روزہ نہ توڑا جاتا تو جان جانے یا سخت تکلیف میں پڑجانے کا خطرہ ہوتا، تو ایسے روزے کو توڑنے کی صورت میں صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ اور اگر روزہ توڑنے کی ایسی شدید ضرورت نہ تھی، اور پھر روزہ توڑا تو قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143609200012
تاریخ01-07-2015

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں