دیوربھابھی سے گھریلوکام کاج کروانا
سوال
شریعت کے رو سے بھابھی سے کپڑے دھلوانا کیسا ہے۔
جواب
شریعت کی روسے بھابی کوگھریلوکاموں کی بجاآوری پرمجبورنہیں کرسکتے ،عورت پرشوہرکے بہن بھائیوں کی خدمت اوران کے کام کاج شرعاً لازم اورضروری نہیں ہیں،البتہ اگرعورت اپنی رضامندی سے شوہراوراولادکے علاوہ دیگرگھریلواوفرادکے کام کاج بجالائے تویہ اس کے لیے سعادت مندی ہوگیاوران شاء اللہ اجروثواب کاباعث ہوگی۔لیکن اس کومجبورنہیں کیاجاسکتا۔[فتاویٰ رحیمیہ،جلد:8،صفحہ:448،مطبوعہ:دارالاشاعت کراچی]فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

