بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پندرہ شعبان کا روزہ

سوال

پندرہ شعبان کے روزے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ کس نیت سے روزہ رکھا جائے؟ سنا ہے اس بارے میں صرف ایک ہی حدیث ہے اور وہ بھی ضعیف ہے۔

جواب

پندرہ شعبان کے روزے سے متعلق حدیث ضعیف ہے، تاہم ضعیف حدیث  سے بھی فضیلت  کا ثبوت ہو جاتا ہے،نیز یہ ایام ،ایام بیض کے بھی ہیں  اس لیے پندرہشعبان کا روزہ  نفل روزے کی نیت سے رکھنا مستحب ہے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143608200031
تاریخ06-06-2015

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں