درور شریف یا اس کے بعد یاد آیا کہ سجدہ سہو ذمۃ میں ہے تو اب کیا کرے؟
سوال
درود شریف یادعاپڑھتے ہوئے یاد آیاکہ سجدہ سہو ذمہ پرہے ،اب کیاکرے؟
جواب
درود شریف یا دعاء مکمل کرکے سلام سے قبل سجدہ سہو کرلے اور پھر از سرنو التحیات ،درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر لےاور نماز ختم کرلے۔واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143608200025
تاریخ30-05-2015

