کیا علم دین حاصل کرکے دنیاوی نوکری کرنا ریاکاری ہے؟
سوال
ایک شخص نے عربی علم دین حاصل کرنے کے لیے سیکھی ،پھر خیال ہوا ایم اے کرکے کالج کی نوکری کرنی چاہیے ،کیایہ ریاہے؟
جواب
مذکورہ شخص کا ایم اے کرکے کالج کی نوکری کرنا جائز ہے۔ریا کے ساتھ کالج کی ملازمت کا کیا تعلق ہے ؟اس کی وضاحت کرکے جوابحاصل کیا جائے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143608200017
تاریخ30-05-2015

