بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مکھی اور مچھرکے مارنے کے لیے برقی آلے کا استعمال

سوال

مچھر مکھی مارنے کے لئے آجکل ایک آلہ ملتاہے جسمیں یہ جل کر مرتے ہیں ،اس طرح کا آلہ استعمال کرنا کیساہے؟

جواب

ایک حدیث میں آگ سے جلا کر کسی چیز کو سزا دینے یا عذاب دینے کی ممانعت وارد ہوئی ہے، جو آلہ آج کل مساجد میں استعمال ہو رہا ہے، اگر سوال اسی آلے کے متعلق ہے تو اس میں چونکہ بجلی ہوتی ہے، آگ نہیں ہوتی اس لیے ایسے  آلے کے استعمال کی گنجائش ہے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143608200012
تاریخ30-05-2015

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں