رہائش کے لیے پلاٹ خرید کر اس میں رہائش اختیار نہ کرنا
سوال
ایک پلاٹ ہم نے بنیت رہائش کے لیا تھا، ازاں بعد ہم نے دوسری جگہ رہائش اختیار کر لی ہے، کیا اس پہلے خریدے پلاٹ پر زکوۃ ہوگی۔
جواب
اگر اس پہلے پلاٹ کو، جو رہائش کی نیت سے لیا تھا اور ازاں بعد اس پلاٹ پر رہائش کا ارادہ بدل گیا ہے،تو اس پر زکوۃ نہیں جب تک اسے بیچ نہ دیں گے۔
فی المحیط البرہانی: ثم نیۃ التجارۃ لا تعمل ما لم ینضم الیہا الفعل بالبیع والشراء او السوم فیما یسام۔(3/165)
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143607200018
تاریخ28-04-2015

