بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سگریٹ اور نسوار کا حکم

سوال

  سگریٹ اور نسوار حلال ہیں یا حرام ؟

جواب

سگریٹ اور نسوار کا استعمال عام حالات میں مکروہ تنزیہی ہے، نہ توحرام ہے اور نہ ہی بالکل مباح، ایسا مباح بھی نہیں جیسے کھانا، پینا اور ایسا حرام بھی نہیں جیسے شراب وغیرہ۔ البتہ ضرورت کے وقت جائزہے، لیکن سگریٹ وغیرہ کی بدبو کے ساتھ مسجد میں داخل ہونا مکروہ تحریمی ہے۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143607200013
تاریخ26-04-2015

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں