بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کفار ومشرکین کی اولاد کاحکم

سوال

یہودی ، عیسائی  بچے  بچپن میں فوت ھو جاتے ھیں وہ جنت میں جائیں  گے یا جہنم میں ؟

جواب

احادیث  اس بارے میں مختلف ہیں،اورمحققین نے اسی کوراجح قراردیاہے کہ اولادکفارجوبلوغت سے پہلے دنیاسے چل بسے وہ اہل جنت میں سے ہیں۔امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے تعارض ادلہ کی وجہ سے اس بارے میں توقف کیاہے۔

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

’’آیت ’’ولاتزر وازرۃ وّزرَ اخریٰ ‘‘کے تحت تفسیرمظہری میں لکھاہے کہ اس آیت سے ثابت ہوتاہے کہ مشرکین وکفارکی اولاد جوبالغ ہونے سے پہلے مرجائیں ان کو عذاب نہ ہوگا۔کیوں کہ ماں باپ کے کفرسے وہ سزاکے مستحق نہیں ہوں گے۔(معارف القرآن5/457،ط:مکتبہ معارف القرآن)[فتاویٰ دارالعلوم دیوبند12/211،ط:دارالاشاعت کراچی]

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143607200010
تاریخ26-04-2015

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں