بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غیرمقلدکی اقتداء میں نماز کاحکم

سوال

 میں ایک اسلامی ادارے میں کام کرتا ہوں جس میں لوگوں کو مختصر قرآن کورسس کرائے جاتے ہیں ۔ ہمارے ادارے کے مالک ایک نیک انسان ہے اور دین کی ساتھ ان کا لگاؤ  بہت ہے ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ غیر مقلد ہے ۔ تو کیا ان کے پیچھے ہماری نماز ہو جاتی ہے کیونکہ اکثر وہی نماز پڑھاتے ہیں ۔جزاک اللہ خیرا

 

 

جواب

غیرمقلد اگر خوش عقیدہ ہو، یعنی ائمہ سلف کو بُرا بھلا نہ کہتا ہو اور مسائل میں مقتدیوں کے مذہب کی رعایت کرتا ہو، تو نماز اس کے پیچھے جائز ہے،اوراگر سلف صالحین اورائمہ کوبرابھلاکہتاہواورمقتدیوں کے مذہب کی رعایت نہ کرتاہوتواس کی اقتداء میں نماز پڑھنادرست نہیں۔(آپ مسائل اوران کا حل)

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143606200005
تاریخ04-04-2015

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں