شوہر کی رضامندی کے بغیر میکے میں کئی دن گزارنا
سوال
میری بیوی میکے جانا چاہتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ وہ صرف ایک دن کے لئے جائے، لیکن وہ تین چار دن کے بعد آتی ہے اور میری بات نہیں مانتی، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
اگر میکہ قریب ہے تو ہفتے میں ایک دن اور دور ہے تو کبھی کبھار کسی محرم کے ساتھ جاکر اپنے والدین کی زیارت کرنا عورت کاحق ہے ، لیکن شوہر کی رضامندی کے بغیر میکے میں ٹھہرنایا ایک دن کے بجائے کئی کئی دن گزارنا جائز نہیں، واللہ اعلم!
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143605200044
تاریخ20-02-2015

