ریاض میں مقیم شخص کا والدہ اوراہلیہ کے بغیرحج کرنا
سوال
میں ریاض سعودی عرب میں رہتاہوں،میں اپنی اہلیہ اوروالدہ کے بغیرحج کرناچاہتاہوں۔اس سلسلہ میں آپ کی رائے درکارہے۔
جواب
حج کی فرضیت کے لیے استطاعت حج کاہوناضرروی ہے،اگراستطاعت ہے اورحکومتی قوانین کے مطابق اجازت بھی حاصل ہے توسائل والدہ اوراہلیہ کے بغیربھی حج کرسکتاہے۔والدہ اوراہلیہ کی عدم موجودگی یاان کے حج نہ کرنے سے سائل کے فریضہ پرکوئی اثر نہیں پڑتا۔البتہ اگرملکی قوانین کی خلاف ورزی یااحکام شرعیہ کی خلاف ورزی کامرتکب ہوناپڑتاہوتوپھردرست نہیں۔(آپ کے مسائل اور ان کاحل 5/261،ط: مکتبہ لدھیانوی)
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

