بیعت کی شریعت میں حیثیت
سوال
بیعت کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟
جواب
بیعت کا مطلب ہے کسی مرشد کامل متبع سنت کے ہاتھ پر اپنے گناہوں سے توبہ کرنا اور آئندہ اس کی رہنمائی میں دین پر چلنے کا عہد کرنا۔ یہ صحیح ہے اور صحابہ کرام کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کرنا ثابت ہے۔ جب تک کسی اللہ والے سے رابطہ نہ ہو نفس کی اصلاح نہیں ہوتی، اور دین پر چلنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے کسی بزرگ سے اصلاحی تعلق ضروری ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143605200018
تاریخ22-02-2015

