مغرب کی نماز میں دورکعتیں رہ جائیں تو کیسے پڑھی جائیں گی؟
سوال
اگر کسی آدمی کی مغرب کی دو رکعت رہ جائیں تو کیسے ادا کرے؟
جواب
مغرب کی نماز میں اگر دو رکعتیں رہ جائیں اور امام کے ساتھ صرف تیسری رکعت ہی ملے تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوجائےاور ثنا پڑھے اور دونوں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت بھی پڑھے، نیز دونوں میں قعدہ کرےگویا جس کی مغرب کی دو رکعت نکل جائیں اسے ہر رکعت میں قعدہ کرنا ہوتا ہے۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143605200017
تاریخ22-02-2015

