مسجد الحرام کے باہر سے بیت اللہ کا طواف کرنا
سوال
اگر کوئ مسجد حرام کی باہر سے پاکی کی حالت میں طواف کرلے تو کیا طواف ہو جاتا ھے؟
جواب
واضح رہے کہ طواف کے لیئے ضروری ہے کہ طواف کرنے والے اور بیت الله کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو لہذا مسجد الحرام کے باہر سے بیت الله کا طواف کرنے سے طواف درست نہیں ہوگا۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143602200013
تاریخ04-12-2014

