بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 جُمادى الأولى 1448ھ 06 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بال رکھنے کا مسنون طریقہ

سوال

مردوں کو بال کس طرح رکھنے چاہییں، اور جب بڑے ہوجایں تو کس طرح کتروانے چاہییں؟ اس معاملے میں کیا حرام ہے اور کیا حلال اور دیگر احکام بالوں کی حوالے سے اور سننتیں وغیرہ بھی بتادیں. جزاکاللہ.

جواب

مردوں کے لیئے بال رکھنے کے مسنون تین طریقے ہیں، 1: کانوں کی لو تک، 2: کانوں کی لو اور کندھوں کے درمیان تک اور 3: کندھو ں تک اور حج وعمرہ کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بال منڈوانا بھی ثابت ہے۔ بال بڑھ جائیں تو ان تین طریقوں میں سے کسی طریقہ کے مطابق بال رکھ لینے چاہیئں، اگر اس کے مطابق کوئی نہ رکھے توبال کتروانے میں بہرحال اس بات کا اہتمام لازم ہے کہ ہر طرف سے برابر کتروائے جائیں ، آپ علیہ الصلاۃوالسلام نے اس طرح بال کتروانے سے منع فرمایا ہے کہ کہیں سے چھوٹے اور کہیں سے بڑے ہوں نیز غیروں جیسی وضع قطع اختیار کرنا، ا ن جیسے بال بنوانا بھی ناجائز ہےواللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 143602200012
تاریخ04-12-2014

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں