لیڈو کھیلنے کا حکم
سوال
لیڈو کھیلنا جب کہ اس میں نمازوں کا خیال رکھا جائے اور شرط نہ لگائی جائے جائز ہے یا نہیں؟ اور لیڈو کا کاروبار کیسا ہے، جب کہ اس میں تصویر نہ ہو۔
جواب
لیڈو کھیلنا، چاہے شرط نہ بھی لگائی گئی ہو، درست نہیں ۔ اور اس کی خرید وفروخت ایک مکروہ کام میں تعاون ہونے کی وجہ سے مکروہ ہے۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143601200002
تاریخ04-11-2014

