جانور کے پیٹ کاٹنے سے قبل گردن الگ کرنا
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ جانور کی قربانی کے دوران جانور کے پیٹ پر چیرا لگانے سے قبل اس کی گردن جسم سے الگ کی جا سکتی ہے یا نہیں۔
جواب
جانور کے ذبح کے بعد اس کے ٹھنڈے ہوجانے سے قبل گردن کا جدا کردینا مکروہ ہے۔ جانور کے ٹھنڈے ہوجانے کے بعد کسی بھی وقت گردن جسم سے علیحدہ کی جا سکتی ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143512200044
تاریخ24-10-2014

