بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض، سنت موکدہ وغیر موکدہ کی ادائیگی کا طریقہ

سوال

نماز فرض ، سنت مؤکدہ اور غیرمؤکدہ کی ادائیگی کا طریقہ بتادیں۔

جواب

فرائض، سنن مؤکدہ وغیرمؤکدہ کی ادائیگی کے طریقہ میں چند چیزوں کا فرق ہے جس کی تفصیل ملاحظہ ہو: فرض کی صرف ابتدائی دو رکعت میں سورة الفاتحہ کے ساتھ کسی سورت کا ملانا یا تین چھوٹی یا ایک بڑی آیت کا ملانا واجب ہے اور آخری رکعتوں میں صرف سورة فاتحہ پڑھنا مسنون ہے جبکہ سنتیں ، مؤکدہ ہوں یا غیرمؤکدہ ، دو ہوں یا چار، ان کی ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے ساتھ سورة وغیرہ کا ملانا واجب ہے، البتہ سنت مؤکدہ اور فرض میں ایک بات میں یکسانیت ہے کہ چار رکعت والی فرض نمازاور سنت مؤکدہ میں پہلے قعدہ میں صرف تشہّد پڑھ کے تیسری رکعت کے لیئے اٹھ جانا واجب ہے ، درود اور دعاء کا پڑھنا جائزنہیں اور سنت غیر مؤکدہ میں افضل یہ ہے کے پہلے قعدہ میں بھی درود شریف اور دعاء پڑھ کر تیسری رکعت کےلیئے اٹھا جائے اور پھر تیسری رکعت کا آغاز بھی ثناء سے کیاجائے۔ واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143510200029
تاریخ18-08-2014

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں