بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسئلہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اجماع کی تفصیل

سوال

حیات نبی کے بارے میں جو اجماع ہے وہ کہاں مذکور ہے؟کسی صحابی کا اثر ہو تو اس کو بهی ذکر کریں۔

جواب

علامہ شمس الدین سخاوی نے القول البدیع فی الصلاة علی الحبیب الشفیع کے باب چہارم میں رسول اللہﷺ حیّ علی الدوام کے عنوان کے تحت مسئلہ حیات النبی پر امت کا اجماع نقل کیا ہے ،اس سے متعلق تفصیلی مواد او اکابر کی عبارات ھماری جامعہ کے ماھنامہ بیّنات میں شائع شدہ فتاوی کےمنتخب مجموعہ فتاوی بیّنات کی جلد اول صفحہ 585 تا735 بعنوان مسئلہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں ملاحظہ فرمالیں۔ واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143510200026
تاریخ18-08-2014

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں