طلاق شرط سے مشروط کی پھر وہ کام کر لیا
سوال
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ میں اگر فلاں کام کروں تو مجھ پر میری بیوی تین بار طلاق اور یہ الفاظ وہ تین دفعہ کہے۔ اگلے دن بیوی کے کہنے پر اس شخص نے وہ کام کرڈالا جس کے لیے شرط رکھی تھی، تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی؟
جواب
مذکورہ صورت میں اس شخص کی بیوی پر تین طلاق واقع ہوچکی ہیں، اور بیوی اس پر حرام ہوچکی ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143510200024
تاریخ18-08-2014

