بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تمباکو کمپنی میں ملازمت

سوال

کیا برٹش امریکن ٹوبیکو کمپنی میں نوکری کرنا جایز ہے؟ نیز اس کی آمدنی حلال اور جائز ہے یا نہیں؟ دوسرا یہ کہ ایسے شخص کی دعوت قبول کرنا جائز ہے جو تمباکو اور سگریٹ بنانے والی کمپنی میں کام کرتا ہو؟

جواب

سگریٹ اور تمباکو بنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا درست اور اس ملازمت سے ہونے والی آمدنی حلال ہے، ایسے شخص کی جو اس کمپنی میں کام کرتا ہو دعوت قبول کر لینا بھی درست ہے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143510200021
تاریخ18-08-2014

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں