قرآن وحدیث میں جنات کا تذکرہ وتصور
سوال
قرآن وحدیث میں جنات کی تصویر کیا ہے
جواب
قرآن وحدیث کی روشنی میں جنات کی تصویرو تعریف کا خلاصہ یہ ھے کہ ایک ناری مخلوق جو مختلف شکلیں اختیار کرتی هے ، جنات کی کوئی ایک شکل مخصوص ومتعین نہیں ہے، ھمارے لیئے اتنا ہی ضروری ہے کہ ان کے وجود کا اعتقاد رکھیں ، اس سے زیادہ کی نہ ھمیں ضرورت ہے اور نہ ہی ہم اس کے مکلـف ہیں۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143510200017
تاریخ18-08-2014

