معتدہ حاملہ کا حمل ساقط ہوجائے تو عدت کاحکم
سوال
ایک خاتون کا شوہر شہید ہوگیا، شہادت کے وقت وہ عورت ایک ماہ کے حمل سے تھی، شہادت کے پندرہ بیس دن کے بعد قدرتی طور پر عورت کا اسقاط حمل ہوگیا، اب رہنمائی فرمائیں کہ وہ عدت سے نکل آئی کہ نہیں؟
جواب
مذکورہ عورت کا حمل چونکہ ایک ماہ کی مدت میں ساقط ہوا ہے اس لیئے اب اس صورت میں اس کی عدت شوہر کی شہادت کے وقت سے چار ماہ دس دن تک کی ہے، چار ماہ دس دن کی مدت پوری ہونے پر عدت ختم ہوگی۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143510200015
تاریخ18-08-2014

