یوگا ورزش کا حکم
سوال
ہمارے ہاں پارک میں صبح فجر کے بعد یوگا کروایا جاتا ہے جس میں کافی لوگ شریک ہوتے ہیں، میں بھی دو ہفتے جاتا رہا ہوں، ان کا طریقہ کار یہ ہے : ان کا کہنا ہے کہ: جو ممبر فجر کی نماز با جماعت پڑھ کے آتا ہے وہ ہمارا ممبر ہے اور یہ ہی ہماری فیس ہے ،باقی جب پوسچر یعنی پوزیشن بدلنا ہوتی ہے تو اس وقت بھی" سبحان اللہ "کہتے ہیں، جب سانس کی مشقیں ہوتی ہیں تو اس میں ہمیں دھیان اللہ کی طرف کرنے اور کوئی چھوٹی سورت یا درود پاک پڑھنے کا کہا جاتا ہے، مطلب انہوں نے ایک طرح سے یوگا کو اسلامک بنا دیا ہے تو کیا اس صورت میں یوگا کرنا ٹھیک ہے؟ آپ کے تفصیلی جواب کا انتظار رہے گا۔
جواب
صورت مسئولہ میں پہلی شرط تو صحیح ھے کہ جو شخص فجر کی نماز باجماعت پڑھےوہ ممبر ہے، تاہم پوزیشن کی تبدیلی کے دوران ذکر خلاف ادب ہے ؛کیوں کہ اصل مقصود اس وقت ورزش اور فٹنس ہے، خداتعالی کاتقرب نہیں ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

