دل میں طلاق کے خیال کے ساتھ ہونٹ ہلیں تو کیا حکم ہے؟
سوال
میں یہ پوچھنا چاہ رہاہوں کہ اگر انسان کے دل میں خیال آئے اور زبان اور ہونٹ بھی ہلیں تو کیا طلاق ہوجائے گی؟
جواب
دل میں خیال آنے نیز ہونٹ ہلنے سے طلاق نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143509200021
تاریخ29-06-2014

