ایک تولہ سونا کے ہوتے ہوئے قربانی واجب ہو گی یا نہیں؟
سوال
جس کے پاس ایک تولہ سونا ہو، اس پر قربانی واجب ہے یا نہیں؟
جواب
جس شخص کی ملکیت میں صرف ایک تولہ سونا ہو، چاندی یا نقدی رقم وغیرہ کچھ بھی نہ ہو تو اس پر قربانی واجب نہیں ہے۔ البتہ اگر ایک تولہ سونے کے ساتھ چاندی یا نقدی بھی ہو تو اس پر قربانی واجب ہوگی۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143509200010
تاریخ29-06-2014

