بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فیروزہ پتھر جڑی انگوٹھی کا استعمال

سوال

کیا ہم سنی دیوبندی فیروزہ انگوٹھی پہن سکتے ہیں؟ اگر نہیں پہن سکتے تو نہ پہننے کی وجہ بتادیں۔ جب کہ پہننے والے شخص کی طبیعت بھی اس کے پہننے سے اچھی ہوئی اور مالی حالات میں بھی نفع ہوا۔

جواب

کسی خاص پتھر کا استعمال اس عقیدے کے ساتھ کہ جانی یا مالی نفع ونقصان میں یہی پتھر مؤثر ہے، درست نہیں۔ خداوند تعالی کے حکم کے بغیرنرا پتھر اپنے اندر کوئی اثر نہیں رکھتا ۔ مرد حضرات ساڑھے چار ماشہ تک چاندی کی انگھوٹی پہن سکتے ہیں اور اس میں پتھر کا نگینہ بھی استعمال کرسکتے ہیں مگر پتھر کو مؤثر سمجھنے کا عقیدہ درست نہیں ۔۔ فقط واللہ أعلم بالصواب۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143508200005
تاریخ31-05-2014

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں