بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صرف تین تولہ سونا ہو تو زکوۃ واجب ہوگی؟

سوال

جس شخص کے پاس تین تولہ سونا یا اس کے زیورات ہوں، کیا اس شخص پر اس کی زکوۃ واجب ہے؟ اس میں اعتبار قیمت کا ہوگا یا صرف سونے کا؟

جواب

اگر مذکورہ شخص کی ملکیت میں صرف اور صرف تین تولہ سونا ہی ہو، اس کے علاوہ چاندی یا نقدی یا مال تجارت میں سے کچھ بھی نہ ہو، تو سونا کا نصاب مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اس پر زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔زکوٰۃ کے اموال میں سے کوئی ایک پاس ہو یعنی صرف سونا یا صرف چاندی ملکیت میں ہوتو پھر مقدار کا اعتبار ہوتا ہے،قیمت کا نہیں۔ فقط واللہ أعلم بالصواب ۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143508200003
تاریخ31-05-2014

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں