فحش منظر بینی کرتے وقت نکلنے والے قطروں سے ناپاکی کا حکم
سوال
اگر کسی کو کوئی فلم وغیرہ یا کوئی فحش منظر دیکھ کر پیشاب کی نالی سے قطرے آجائیں تو اس ہر غسل واجب ہوگا یا نہیں، وہ قطرے گاڑھے اور سفید ھوتے ہوں؟
جواب
اگر یہ قطرے منی کے ہوں اور اچھل کر نکلیں تو غسل واجب ہوگا ورنہ نہیں، علامت یہ ہے کہ ان کے نکلنے کے بعد اگر خواہش ماند پڑجائے تو یہ منی کے قطرے ہیں ،اس صورت میں غسل واجب ہوگا اور اگر خواہش بڑھنے لگے تو پھر منی نہیں ہے، غسل واجب نہیں ۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143507200005
تاریخ02-05-2014

