بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاک کپڑے کو پاک کرنے کے بعد بھی داغ نظر آئے تو پاکی کاحکم

سوال

السّلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ احتلام کے بعد جب کپڑے دھو لئے جاتے ہیں تو کچھ گہرے رنگ کے کپڑوں پر منی کے داغ رہ جاتے ہیں جو کئی دفعہ دھونے پر بھی نہیں جاتے ایسے کپڑے پاک ہیں یا ناپاک ؟؟

جواب

ناپاک کپڑے کو تین دفعہ دھوکر تینوں دفعہ اچھی طرح نچوڑ لیا اور نجاست کا اثر ختم ہوگیا تو ناپاک کپڑا پاک ہوجاتا ہے خواہ بعد میں داغ وغیرہ نظر بھی آئے.بہرحال بار بار دھونے کے باوجود بھی اگر داغ نہیں جاتا تو اس کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہئے ،کپڑا پاک ہوجاتا ہے۔واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143506200042
تاریخ21-04-2014

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں