ھمبستری کے آداب
سوال
کیا میں ھمبستری کے وقت اپنی بیوی سے پیچھے کے راستے سے مباشرت کرسکتا ہوں جبکہ دخول فرج میں ہو، واضح رہے کہ یہ لواطت نہیں ہے؟ اور اسلامی نقطہ نگاہ سے ہمبستری کا کیا طریقہ ہے؟
جواب
بیوی سےآگے یا پیچھے ہوکے ھمبستری کرنا جائز ہے بشرطیکہ دخول فرج ہی میں ہو۔ باقی ھمبستری کے اسلامی آداب واطوار جاننے کے لیئے کسی عالم دین سے زبانی دریافت کرلیں۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143506200032
تاریخ06-04-2014

